Friday, June 17, 2016

سیکولرزم کی اسان تشریح

صبح امی نے آواز دی کے کیچن آو۔ 
پھر چائے کے ٹرے ہاتھ میں تھما دیا اور کہا کہ یہ حجرے لے جاو اور باہر صفائی کرنے والے کو حجرے میں بھلا لو۔ 
انکو بھلا کر حجرے میں لے آیا تو صفائی کرنے والوں نے ابو کی خیریت دریافت کی اورپھر پوچھا کہ بھابی کیسی ہے؟(امی چونکے کونسلر ہے اسلئے علاقے والے بھابی کے نام سے پکارتے ہیں ) میں گھر میں تھوڑا’’بدنام‘‘بھی ہو کہ تم بہت زیادہ لبرل ہوئے ہو اور یہ ہو اور وہ ہو۔۔۔؟ 

تو مجھے موقع ہاتھ لگ گیا۔ گھر واپس آیا اور امی سے پوچھا کی انہی برتنوں میں اب ہمیں چائے پیلاتی ہو؟ تو اس نے ہاں میں سر ہلایا ۔ 
میں نے کہا، کہ کیوں اِن میں تو صفائی کرنے والے بھی پیتے ہیں۔
 تو امی نے کہا، ’’ تو کیا ہوا؟ وہ بھی تو انسان ہیں۔‘‘ 
موقع کا فائدہ اٹھا کر میں کہا کہ یہی تو لبرلزم ہے دوسرے انسان کی عزت کرنا خواہ وہ کسی بھی رنگ ،نسل یا مذ ہب کا ہوں. اب اگر یہ گناہ ہو تو پھر کہ؟ خیر بہت ہی دلائل کے باوجود بھی میری بدنامی برقرار رہی. (کوشس جاری ہے..)

feedback

 
;